قومی اسمبلی اجلاس مؤخر کرنا آئی ایم ایف مذاکرات کو قوم سے چھپانے کی سازش ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور دروازے سے فارن فنڈنگ لینے والی پی ٹی آئی نالائق حکومت کو آئی ایم ایف سے چوری چوری پیکج نہیں لینے دیں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرنا آئی ایم ایف پر ہونے والے مذاکرات کو قوم سے چھپانے کی سازش ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اب تک پارلیمان کو آئی ایم ایف کی شرائط کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ قوم کو بتایا جائے ڈالر اور کتنا مہنگا ہو گا؟ قوم کو بتایا جائے روپے کی اور کتنی بے قدری ہو گی؟ قوم کو بتایا جائے بجلی، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ کیا جارہا ہے؟ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کے قوم سے وعدے کرنے والے آج کس منہ سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں؟ صدارتی آرڈیننس فیکٹری لگانے سے اپوزیشن چوروں کو تحفظ دینے کے حکومتی اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ہم بے نامی دار وزیراعظم، علیمہ باجی کی چوری، جہانگیرترین کی منی لانڈرنگ کا سوال اٹھاتے رہیں گے۔ حمزہ شہبازکی گرفتاری اور قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر چھاپے کا ڈرامہ اصل ایشوز سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...