بیجنگ (آئی این پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چین کے قائم مقام وزیرخارجہ لی یو چینیگ سے ملاقات،ملاقات میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چین کے قائم مقام وزیرخارجہ لی یو چینیگ سے ملاقات کی۔تہمینہ جنجوعہ کی ڈپٹی وزیرخارجہ لی یو چینیگ سے ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ملاقات میں علاقائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔