لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) نیا پاکستان، پی سی بی ویمنز کرکٹ پر مہربان، بیرون ملک دوروں پر اب جس کلاس میں لڑکے سفر کریں گے اسی کلاس میں لڑکیاں بھی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنزکرکٹرز کے بیرون ملک دوروں اور انکے ڈیلی الاؤنس کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹیم میں بہتر کارکردگی کے جذبے کو بڑھانے کیلئے بہتر سہولیات دینے کی طرف اہم قدم اٹھایا ہے۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے مستقبل میں غیر ملکی دوروں کے موقع پرویمنز کرکٹرز بزنس کلاس میں سفر کیا کریں گی۔ یہ فیصلہ ویمنزکرکٹرز کے اعتماد میں اضافے کے پیش نظر کیا ہے۔ ڈیلی الاؤنس ایک پچیس ڈالر یومیہ سے بڑھا کر ایک سو پچاس ڈالر کر دیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق خواتین کرکٹرز بیرون ملک دوروں پر بزنس کلاس میں سفر کریں گی۔ویمنزٹیم ان دنوں کراچی میں دوری جنوبی افریقہ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کے ڈیلی الائونس ‘مراعات میں اضافہ کردیا
Apr 12, 2019