ورلڈ کپ کے 23ممکنہ پلیئرز کو پاکستان کپ میں نہ کھلانا سنگین غلطی ہے:عمر گل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی فاسٹ بائولر عمر گل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انوکھے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے منتخب 23 ممکنہ پلیئرز کو پاکستان کپ میں نہ کھلا کر سنگین غلطی کی گئی کیونکہ ان میں سے صرف دو کھلاڑی فیڈرل ایریاز کے کپتان محمد رضوان اور خیبر پی کے کی جانب سے عابد علی قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ڈومیسٹک ایونٹ میں اگر زیادہ تعداد میں اہم کرکٹرز کو کھلایا جاتا تو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل انہیں اچھی میچ پریکٹس مل جاتی ۔لیکن انہیں حیران کن طور پر آرام کا موقع دیا گیا۔ خامیاں دور کرنے کا بھی موقع مل جاتا اور وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے ساتھ ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لیتے۔

ای پیپر دی نیشن