لاہور(سپورٹس رپورٹر) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے جلد خوش خبریاں ملنے والی ہیں۔ - ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈجکوت فیصل آباد سے آئے ہوئے عمائدین اور نوجوانوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں:ملک عمر فاروق
Apr 12, 2019