لاہور(سپورٹس رپورٹرآ+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں حقائق کی چھان بین کیلئے آنیوالے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے وفد کا دورہ مئی تک ملتوی ہو گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے وفد نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تاکہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو موجودہ بحرانی صورتحال سے نکال سکیں لیکن یہ وفد اب مئی میں آئیگا۔ فیفا ترجمان کے مطابق اس وفد کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی درخواست پر ابتدائی طور پر 24 سے 25 اپریل کو دو روزہ دورہ کرنا تھا تاہم اب اسے مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے۔۔اس مشن کی آمد میں تاخیر کے سبب پاکستان 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ اور 2023 کے اے ایف سی ایشین کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈز میں شرکت سے محروم ہو سکتا ہے۔
پاکستان فٹبال کو پھر دھچکا فیفا، اے ایف سی مشن کا دورہ ملتوی
Apr 12, 2019