لاہور (پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دو قانون ہیں۔ ایک قانون امیروں کے لئے ہے اور دوسرا قانون غریبوں کے لئے ہے۔ حمزہ شہباز نے پانچ کروڑ روپے ادا کئے اور اسکی عبوری ضمانت اتوار کو منظور کر لی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے پانچ جج صاحبان کے گرد نیب کا دائرہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ چند وکلاء بھی احتساب کی زد میں آ چکے ہیں۔