اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی) صدر مملکت نے12 اپریل کوطلب کیا گیا اجلاس منسوخ کر دیا ہے اب یہ اجلاس 22اپریل کو طلب کیا گیا ہے ۔پارلیمانی تاریخ میں قومی اسمبلی کا پہلا طلب کردہ اجلاس صدارتی آرڈننس جاری کرنے کے لئے منسوخ کرنا پڑا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران صدارتی آرڈننس جاری نہیں ہو سکتا وفاقی حکومت ایک دوروز میں صدارتی آرڈننس کے ذریعے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کرنا چاہتی ہے۔