بھارتی فوج اورپولیس کابارہمولہ میں مظاہرین پرطاقت کاوحشیانہ استعمال ،متعددافرادزخمی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج اورپولیس کی طرف سے مظاہرین کےخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع کے علاقوں سوپور اور Palhalan میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور چھروں والی بندوق کا استعمال کیا۔

 بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑ میں گھر گھر چھاپوں کے دوران بارہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب ضلع پونچھ کےعلاقے آرائی ملکاں منڈی میں بھارتی سرحدی سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 ادھر ضلع بارہمولہ کےعلاقے رفیع آباد میں Trekpora کے مقام پر بھارتی پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس سے کم از کم د س پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن