سفارت خانہ پاکستان برائے پیرس نے فرانسیسی سیاحوں تک رسائی ممکن بنالی ہے

Apr 12, 2019 | 18:18

خصوصی رپورٹر

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس نے پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے فرانسیسی سیاحوں کے درمیان دلچسپی پیدا کی ہے تاکہ وہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔

سفارت خانہ پاکستان نے نومیڈ ایڈوینچر جو کہ فرانس کی معروف سیاحتی کمپنی ہے کے ساتھ مل کر سفارت خانہ میں پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایک خوبصورت شام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں اس فرانسیسی کمپنی کے 150 سے زائد صارفین نے آن لائن داخلے کے ذریعے شرکت کی۔

جناب معین الحق سفیر پاکستان نے اپنے استقبالیہ بیان میں تقریب کے شرکاء کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ پاکستان کے شاندار پہاڑوں، خوبصورت وادیوں،تنوع ثقافت، ثقافتی ورثے اور لوگوں کی روائتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کی جانے والی نئی سیاحتی پالیسیوں جن میں آن لائن ویزہ اور آن ارائیول ویزہ کی سہولت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفارت خانہ میں جلد ہی ایک سیاحتی دفتر کھولا جا رہا ہے تاکہ فرانسیسی سیاحوں کو پاکستان جانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

سفیر پاکستان نے فرانسیسی ٹور آپریٹرز کا قابل قدر شراکت دار کے طور پر پاکستان کو ترجیحی سیاحتی مقام کے طور پر تشہیر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں، جناب عیسی سمیتی ڈائریکٹر سنٹرل ایشیاء و ہمالیہ برائے نومیڈ ایڈوینچر نے اپنے پاکستان کے سیاحتی مقامات کے دوروں کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس کمپنی نے سال 2019 کیلئے جو پاکستان کیلئے ٹور پیکچز کی پیشکش کی تھی وہ مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں