وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبہ بھرمیں سکیورٹی انتظامات مزیدمضبوط بنانےکی ہدایت

Apr 12, 2019 | 18:26

ویب ڈیسک

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ آج ایک سرکاری اعلامیے میں انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنے کی ہدایت کی۔

 ادھر بلوچستان کے وزیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو نے آج کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا اور کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان مخالف عناصر صوبے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں