کرونا کے شکار نوجوان نے شاد ی تقریب گھر کے گیراج میں کرڈالی

Apr 12, 2020

جوہانسبرگ (این این آئی)دنیا بھرمیں پھیلنے والی کرونا کی وبا نے چھوٹے بڑے سماجی پروگرامات اور اجتماعات بری طرح متاثر کیے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان پابندیوں منفرد انداز میں چیلنج کرکے اپنی من پسند سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہی میں جنوبی افریقا کے ایک نوجوان 30 سالہ ڈین ماس بھی شامل ہیں جنہوں نے کرونا کا شکار ہونے اور گھر میں رہنے کی پابندی کے باوجود اپنی شادی گھر کے گیراج میں منعقد کرڈالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلم کے ہدایتکار 30 سالہ دولہا ڈین ماس نے اس پروگرام کی ایک ویڈیو بنائی جسے اب تک یوٹیوب چینل پر اڑھائی لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔یوٹیوب پر ویڈیو کلپ میں قانون کی طالبہ دلہن گبی ماس ایسٹرسن نے کہا شادی میں تاخیر ایک بہت مشکل فیصلہ تھا۔ میں بہت گھبرا گئی تھی، خاص طور پر چونکہ سب کچھ تیار تھا۔ اس لیے شادی کو موخر کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔

مزیدخبریں