امریکہ میں قیامت ڈھانے والے کرونا کی ابتدا ء یورپ سے ہوئی: نئی تحقیق

واشنگٹن(این این آئی) امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا الزام صد ڈونلڈ ٹرمپ چین پر عائد کرتے رہے ہیں تاہم نئی تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ کورونا کی جو قسم نیویارک سمیت امریکا کی مشرقی ریاستوں پر قیامت ڈھارہی ہے اس کی ابتدا چین نہیں یورپ میں ہوئی۔امریکی اخبارکے مطابق نیویارک اور نیوجرسی سمیت ایسٹ کوسٹ سے تعلق رکھنے والی امریکا کی مختلف ریاستوں میں بیمار افراد کے جسم میں موجود وائرس کا تعلق اس چین سے نہیں جہاں اس بیماری کا آغاز ہوا تھا۔یہ بات نیویارک میں بیمار افراد سے حاصل کورونا وائرس کے جینیاتی مواد کے تجزیے سے سامنے آئی ۔تحقیق کے لیے نمونے وسطِ مارچ سے لینا شروع کیے گئے تھے اور ان کے تجزیے سے واضح ہوا کہ زیادہ تر کیسز کا تعلق یورپ میں اس بیماری کا شکار افراد میں موجود وائرس کی نئی قسم سے ہے۔کیمبرج یونیورسٹی نے ایک علیحدہ تحقیق کی ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کی تین اقسام دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو بیمار کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن