لاہور (نیوز رپورٹر) پیرس گروپ پاکستان کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز‘ نرسز اور طبی عملے کی ہمت اور جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فوج پولیس قانون نافذ کرنے والے ادارے فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں کرونا کیخلاف اپنی جان کی پروا کئے بغیر لگن اور سرفروشی سے انسانیت کوبچانے قابل قدر اور قابل فخر ہیں اس وقت قومی جذبے اور ایک ٹیم بننے کی ضرورت ہے اتحاد نظم و ضبط اور احتیاط ہمارے ہتھیار ہیں اعجاز قریشی ارشاد عالم شاد چودھری لئیق اسامہ بابر آغا شوکت مکرم شاہ نقوی تنزیل الزماں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے پیس گروپ ہمہ وقت تیار ہے۔
کرونا کیخلاف جدوجہد کرنے والے انسانیت کے ہیرو ہیں: قمر الزماں بابر
Apr 12, 2020