لاہور ( پ ر) پنجا ب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث ہاتھ نہ پھیلانے والے اور عزت نفس پر سمجھوتہ نہ کرنے والے خاندانوں کی مدد کے لئے قرض حسنہ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرونا وائرس میں یونیورسٹیوں کے سماجی کردار پر ورچوئل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ورچوئل کانفرنس میں چئیرمین اخوت فاونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے خصوصی شرکت کی جبکہ صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری جاوید سمیع ، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محموداور یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیوں سے اساتذہ نے شرکت کی ۔
پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا سفید پوش خاندانوں کی مالی امداد کے لئے قرض حسنہ فنڈکا اعلان
Apr 12, 2020