سمندرپارپاکستانیوںکی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) سمندرپارمقیم پاکستانیوںکی جانب سے ترسیلات زرملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرمارچ 2020ء کے اختتام تک سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 16.991 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 16.030 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مارچ 2020ء میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 1.894 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.28 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 1.733 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے اس عرصہ میں 2.880 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 17.74 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 2.446 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جاری مالی سال کے دوران کل 2.554 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایاگیا،یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.15 فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.925 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.76 فیصد زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن