پاک افغان باڈر کی یکطرفہ بحالی کا خیر مقدم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدرایف پی سی سی آئی اور انچارج کیپٹل آفس قیصر خان داودزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے پاک۔افغان باڈر کی یکطرفہ بحالی کو دونوں ممالک کے صنعت کاروں اور تاجروں کیلئے مثبت قدم قرار دیا ۔ جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوںنے مقامی انتظامیہ کوبھی سراہا کہ جنہوںنے کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ٹرک ڈرائیوروں کی باقاعدہ اسکریننگ کی اورہر طرح سے مد دکی۔قیصر خان دائودزئی نے کہاحکومت اور مقامی انتظامیہ ادویات ،صحت سے متعلق اور جلد خراب ہونے والی اشیاء مثلاـتازہ سبزیاں، پھل، گوشت، کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پرکلیر کریں اور افغانستان سے واپسی پرڈرائیوروں اور ٹرکوں کی اسکریننگ اور سینیٹائز کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...