شانگلہ: مولوی کا انکار‘ ڈاکٹر نے کرونا سے جاں بحق شخص کو خود غسل دیا، جنازہبھی پڑھایا

Apr 12, 2020

شانگلہ( آن لائن )خیبر پی کے میں ایک کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کی نماز جنازہ پڑھانے سے جب مولوی نے انکار کر دیاتو خودڈاکٹر سامنے آگیا اور ڈاکٹر نے خود میت کو غسل دے کر نماز جنازہ پڑھا یا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ خود ایک حافظ ہیں، انہیں میت کو غسل دینا اور نماز جنازہ پڑھانی آتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یونیسف کے زیر انتظام ایک تربیت مکمل کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایسے شخص کو غسل کیسے دیا جا سکتا ہے،میں نے ان تمام قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے جاں بحق ہونیو الے شخص کی آخری رسومات ادا کی ہیں۔ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری سپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔

مزیدخبریں