لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت بہت اچھی پیشرفت ہو رہی ہے‘ ترجمان ڈائونگ سٹریٹ کے مطابق بورس جانسن ہسپتال میں ویڈیو گیمز کھیل کر اور فلمیں دیکھ کر وقت گزار رہے ہیں وزیراعطم بورس جانسن کے ہسپتال سے فارغ کئے جانے کا ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا بورس جانسن کی منگیتر انہیں خطوط بھیجتی رہتی ہیں۔