چاڈ کی فوج کا بوکو حرام کے ایک ہزار انتہاپسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

چاڈ (اے پی پی) چاڈکی فوج کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے جھیل چاڈ کے جزائر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اسلام پسند گروپ بوکو حرام کے تقریباً ایک ہزار انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ رات گئے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں فوج کے ترجمان کرنل اعظم برمنڈوا نے بتایا کہ آٹھ روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران چاڈ، نائیجریا، نائجر اور کیمروں کے درمیان پھیلے ہوئے ایک بڑے علاقے سے انتہاپسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران چاڈ کے 52 فوجی ہلاک اور 200 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔یہ کارروائی پچھلے مہینے بوہوما فوجی چھاونی پر بوکوحرام کے حملے کے جواب میں کی گئی تھی جس میں 92 سے زیادہ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...