مکمل لاک ڈائون کی بات نہیں کر سکتے ،کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ،شہزاد اکبر

اسلام آباد(آئی این پی )معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈائون کی بات نہیں کر سکتے،کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ریاست تمام لوگوں کو گھر بیٹھے خوراک مہیا نہیں کر سکتی،کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے،متحد ہو کر ایسے ہی ٹیم ورک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ویکسین نہیں بنتی کورونا سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنا ہو گی ،مکمل لاک ڈان کی بات نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4700 سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 2280،سندھ میں 1214،بلوچستان میں 220،خیبرپختونخوا میں 620،اسلام آباد میں 118،گلگت بلتستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 33 ہے۔تاہم 600 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن