ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کی رقم کی ادائیگی کا عمل جاری ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے سید والا میں بنائے گئے کفالت پروگرام سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستحق افراد میں رقم کی منصفانہ تقسیم کا عمل جاری رہے گا، گذشتہ روز تقسیم کا عمل رات 7 بجے تک جاری رہا، ضلع بھر کے 24000ہزار افراد میں فی گھرانہ 12000روپے کی امدادی رقم کی ادائیگی حکومت کا احسن اقدام ہے۔