شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ میں ہفتہ وار لگائی جانیوالی منڈی مویشیاںمیں تیسرے ہفتہ بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی عروج پر رہی، جبکہ منڈی مویشیاںمیں تیسرے ہفتہ بھی سینکڑوں افراد کا اجتما ع ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنارہا ہے پنجاب کی مویشی منڈیاں حکومت کی طرف سے کھولنے کے احکامات ہیں مگر اس کے ایس او پیز طے کئے گئے ۔انچارج منڈی شروع ہونے سے قبل ایس او پیز والے شیڈز کی تصویریں اور ویڈیو بناکر ضلعی انتظامیہ ،کیٹل مارکیٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کو بھجوادیتا ہے۔ رابطہ کرنے پر انچارج کیٹل مارکیٹ خرم علی نے بتایا کہ یہاں کونسا کسی نے آنا ہوتا ہے یہ مزدور لوگ ہیں ان کو کرونا وائرس کچھ نہیںکہتا یہاں ایسا ہی سب کچھ چلنا ہے۔