راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بنی پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف بڑی کاروائی انتہائی مطلوب 2 رکنی شاہ فیصل ڈکیت گینگ گرفتارکرلیا ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او بنی اور دیگر تفتیشی افسران و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیت گینگ گرفتار کیاجن سے مسروقہ رقم 1لاکھ70 ہزارروپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکر لیا گیا۔