ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی،2 شہری شدید زخمی: آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  بھارت نے کنٹرول لائن او ورکنگ باونڈری پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فائرنگ سے دوشہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ رات ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے سیریان گاؤں کا 35 سالہ شہری زخمی ہوا جبکہ شکرگڑھ سیکٹر میں نانگل گاؤں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوا،دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن