سانحہ نشترپارک پر ریاستی اداروں نے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں:شاداب رضا 

Apr 12, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان  سنی تحریک کے  مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک پندرہ سال مکمل کو ہیں مگر ریاستی اداروں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔دہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ملک میں مذہبی جماعتوں کے روپ میں بعض انتہاء پسندوں اور ملک دشمن لبادہ اوڑھ کر موجود ہیں۔پاکستان سنی تحریک ملک کے لاکھوں فرزندان اسلام کے دلوں کی دھڑکن ہے شہداء میلاد مصطفی ؐکے نیک مشن کو پاے تکمیل تک پہنچائیں گے۔مساجد اسلام کا قلعہ مدارس مضبوط محاذ ہیں اسلام دشمن قوتوں کے شکست کے دن جاچکے ہیں۔ موجودہ حکومت ریاست میں انتشار پھیلانے والوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہو رہی ہے۔مزارات اولیاء کی کسی بھی کورونا پالیسی کے تحت تالہ بندی برداشت نہیں کی جا سکتی۔

مزیدخبریں