شانگلہ(صباح نیوز)خیبر پی کے کے علاقے شانگلہ میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا قتل ہونے والوں میںوالد اور اس کے 3 بیٹے شامل ہیں ۔واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے شانگلہ میں گزشتہ شب والد سمیت 3 بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے لوگوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔