پنجاب:اگلے سال کیلئے ترقیاتی بجٹ میں63ارب کا اضافہ،400ارب کر دیا 

لاہور (احسن صدیق) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کے لئے ترقیاتی بجٹ کے لئے ابتدائی تخمینہ 400 ارب روپے لگایا ہے جو رواں مالی سال کے لئے 337 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں 63 ارب روپے  زائد ہو گا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی بجٹ کا اندازہ 2650 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال21 -2020ء میں جولائی سے فروری (8ماہ) کے دوران پنجاب  میں ترقیاتی بجٹ کا استعمال گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے مقابلے میں  3۔7 فیصد کم ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کا رواں مالی سال کے لئے کل ترقیاتی بجٹ 3 کھرب37 ارب  روپے ہے۔ جس کے مطابق پہلے 8ماہ کے لئے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا ہدف 2کھرب 24ارب 66کروڑ 66لاکھ روپے بنتا ہے لیکن اس مدت میں ایک کھرب 37ارب 17کروڑ 39لاکھ روپے استعمال ہوئے۔ جس سے خدشہ ہے کہ رواں مالی سال کے لئے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ کا 100فیصد استعمال نہیں ہو سکے گا۔ معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر ڈاکٹر محمد میاں اکرم نے کہا ہے کہ سال ہا سال سے  ہمارا المیہ ہے کہ اخراجات جاریہ کے بجٹ کے علاوہ اسکے  ضمنی بجٹ لئے جاتے ہیں لیکن ترقیاتی بجٹ کی یا تو کٹوتی کر دی جاتی ہے یا اس کا پوری طرح استعمال نہیں ہوتا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کی ریلیز کا طریقہ کار بہت مشکل ہے۔ اسے بہتر اور آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے استعمال سے نیا روزگار پیدا ہوتا ہے اور ملک اور صوبے کی شرح نمو میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں اور اس حکومت میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کرنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...