بھیرہ ،فیصل آباد :کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ، 5شاپنگ مالز سیل

بھیرہ /فیصل آباد(نامہ نگار +بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر مزید 5شاپنگ مالز وپلازے،تین نجی سکولز، ایک ریسٹورنٹ کو سیل،6 پبلک ٹرانسپورٹس بند جبکہ 50ہزار 300روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ گذشتہ 27۔ایام میں لاک ڈائون اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پراسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائیاں کرکے1199۔شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز ونجی سکولوں کو سیل، 50 گاڑیوں کو بنداور پونے 18 لاکھ روپے کے جرمانے کئے۔انہوں نے بتایا کہ801شاپنگ مالزوپلازے،284 ریسٹورنٹس،44شادی ہالز، 73 پرائیویٹ سکولوں، 50 پبلک ٹرانسپورٹس کو کورونا ایس اوپیز/لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سیل اور بندکرایا گیا۔بھیرہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3دکانیں سیل کر دیں جبکہ دکانداروں کو 8ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...