اقدامات نہ کئے تو گردشی قرض دوگنا ہوسکتا ہے: تابش گوہر 

 اسلام آ باد (آئی این پی )  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی اور پیٹرولیم تابش گوہر نے کہا  ہے کہ  اگر گردشی قرض کا بہاو روکنے کے  اقدامات ناکیے گئے تو قرضوں کا حجم موجودہ 23 کھرب روپے سے بڑھ کر سال 2023 میں 46 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے،گردشی قرض کا یہ حجم پہلے ہی پی ٹی آئی کے ڈھائی سالہ دورِ حکومت میں 11 کھرب روپے سے دگنا ہوچکا ہے۔  ایک  انٹرویو میں  تابش گوہر نے کہا کہ یہ قابلِ قبول صورتحال نہیں ہے، یہ منظر نامہ نظام کی کوتاہیوں پر قابو پائے، ریکوریز بہتر بنائے اور سبسڈیز بڑھائے بغیر صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا امکان پیش کرتا ہے ۔ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کے گنجائشی نرخ میں اضافے کا ذمہ دار ابتدائی طور پر حالیہ برسوں میں گردشی قرضوں میں اضافے کی رفتار کو قرار دیا گیا کیوں کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5 سالہ دورِ حکومت میں سسٹم میں تقریبا 14 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...