اسلام آباد(قاضی بلال؍وقائع نگارخصوصی)جے یو آئی ف کے سربراہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان روبصحت ہونے کے بعدآج سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریںگے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے جارحانہ رویہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوںکا جائزہ اجلاس بھی جلد بلانے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ اور محمود خان اچکزئی و دیگر جماعتوںکے سربراہوںسے مشاورت کے بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا پیپلزپارٹی اور اے این پی کے رویہ کے بعد ان سے روابط رکھے جائیںیا پھر مستقل بنیادوں پر ان کو پی ڈی ایم اتحاد سے باقاعدہ فارغ کر دیاجائے ۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان میاںنواز شریف سے بھی رابطہ کریںگے اس کے بعد وہ خود سابق صدر زرداری سے بھی اس حوالے سے بات کی کریںگے۔مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھ باقی رہ جانے والی جماعتوں کو اس بات پر تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیںکہ وہ عید کے بعد ہر صورت میں لانگ مارچ کریں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا ۔