غزہ(اے پی پی )اسرائیل 3ماہ میں 18 فلسطینی شہید کر دیئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال 2021کے پہلے تین ماہ میں کم سے کم 18 فلسطینی شہید کردیئے گئے۔ القدس سٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021کے دوران قابض فوج نے 18 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ان میں 2 اسیران اور ایک معذور شہری شامل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں اسرائیلی فوج نے تین ماہی گیروں سمیت 5 فلسطینیوں کو شہید کیا۔مارچ میں 45 سالہ عاطف یوسف حنایشہ کو نابلس میں بیت دجن کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ عاطف حنایشہ یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھے جہاں انہیں گولی ماری گئی۔