دھنوٹ( نامہ نگار)ملک محمد بلال ممبرآل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی اخبار فروشوں کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے اخبار فروشوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔ اخبار فروش ابھی آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سینئر رہنما شیخ عمردین کا غم بھلا نہیں پائے تھے کہ ملک محمد بلال کی اچانک وفات کا صدمہ آن پڑاہے۔ ان خیالات کا اظہاردھنوٹ کے اخبار فروش صوفی مقبول احمد اور محمد قاسم ضیاء نے ’’نوائے وقت‘‘ سے کیا۔