کرا چی (وقائع نگار)کراچی کے قدیم ماہی گیروں کے علاقے کھڈا مارکیٹ جہاں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی میں اتوار کی دوپہر ماہی گیر تنظیموں کاہنگامی اجلاس کاانعقاد کیا گیا،اجلاس میں تمام ماہی گیر تنظیموں نے شرکت کی ، اجلاس میں منتخب ڈائریکٹر ابراہیم حیدری سے شہزاد جاموٹ،کھڈا مارکیٹ سے حنیف لارا،وائس چیئر مین اور نگران چیئرمین ابورذر ماری والا،ڈاکٹر محمد یوسف بابا آئی لینڈ سے حبیب اللہ وڈیرا، گڈانی سے اجلاس میں شریک ہوئے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اس پہلے یہ روایت رہی ہے کے قانون کے مطابق فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی میں چیئرمین کی مدت پوری ہونے کے بعد وائس چیئرمین ہی نگراں یا قائمقام چیئرمین بنتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوایہ غیر معمول کا اجلاس جو آل ماہی گیر جماعت بلایا تھا اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ قانون کے مطابق جیسے ہی چیئرمین کی مدت پوری ہوتی ہے تو مننتخب ڈائریکٹر جب تک نیا بوڈ نہ ہو وہ اپنا کام جاری رکھتے ہیں اس طرح چیئرمین کی مدت پوری ہونے کے بعد وائس چیئر مین خود بخود سربراہ بن جاتا ہے،اجلاس نے سندھ گورنمنٹ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیا جائے تاکہ منتخب ڈائریکٹر اور اور وائس چیرمین بورڈ کااجلاس بلاکرالیکشن کی تاریخ دے دیں تاکہ ماہی گیروں کی محرومیاں ختم ہوں اور وہ پوری جاں فشانی سے کام کریں.