کراچی (نیوز رپورٹر)چیئرمین تحریک عوام اہلسننت پاکستان محمد عاطف حنیف بلو نے کہا ہے کہ سانحہ نشترپارک عید میلاد مصطفی ﷺکے شہدا ہمارے دلوں میں زندہ ہیں،11اپریل 2006 کو اسلام وملک دشمن قوتوں نے دہشتگردی کرکے ملک کو توڑنے کی سازش کی تھی،63جنازے اٹھا کر بھی ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرکے اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا،جو سمجھتے تھے تحریک کا ایک ایک کارکن نظریاتی ہے جو آج بھی ملکی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے،سانحہ نشترپارک یاد آتا ہے تو دل رنجیدہ ہوجاتا ہے ہماری پوری اعلی قیادت کو شہید کردیا گیا مگر ہمیں انصاف آج تک نہیں ملا محمد عاطف حنیف بلو نے کہا کہ شہدا میلاد کی دینی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،، سانحہ نشترپارک کو 15سال ہوگئے مگر آج بھی ہمارے دل رنجیدہ اور زخم ہرئے ہیں، شہید حاجی محمد حنیف بلو وہ دیگر شہداے میلاد ودیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
15 برس گزر گئے‘ سانحہ نشترپارک کے زخم آج بھی ہرے ہیں‘ عاطف حنیف بلو
Apr 12, 2021