لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر لوٹنے ‘ حراساں کرنے کا انکشاف

میاں چنوں (  نمائندوں سے) میاں چنوں میں گریٹ ویز نامی نجی کمپنی کی جانب سے تعلیم یافتہ لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے بٹورنے اورلڑکیوں کو جنسی حراساں کرنے پر شہریوں کی جانب سے نجی کمپنی کے ملازمین کے خلاف تھانہ سٹی میاں چنوں مقدمات کے اندراج کے لیے  درخواستیں جمع کروا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں میں گریٹ ویز نامی نجی کمپنی  نے تعلیم یافتہ لڑکیوں کو مبینہ طور پر ملازمت کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے ٹھگ لیے  مختلف شہریوں نے نجی کمپنی کے ملازمین خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی میاں چنوں میں درخواستیں جمع کروا دی گیئں ،شہریوں کی جانب سے تھانہ سٹی میں دی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ گریٹ ویزنامی کمپنی نے درجنوں تعلیم یافتہ لڑکیوں کو ملازمت کاجھانسہ دیکر لڑکیوں سے ہزاروں روپے بٹور لئے ہیں اور ابھی تک کوئی بھی نوکری نہیں دی گئی،شہریوں نے اپنی  درخواستوں میں  نجی کمپنی کے ملازمین ندیم عباس،سعد اللہ،عبدالغفار،فرمان علی،عمر،فیصل اور طلحہ کو نامزد کیا ہے،درخواستوں میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ کمپنی ملازمین لڑکیوں کو جنسی حراساں بھی کرتے ہیں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں عدنان خورشید نے بتایا کہ شہریوں کی درخواستوں موصول ہوچکی ہے،میرٹ پر تفیش کرکے قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، موقف جاننے کے لیے جب گریٹ ویز کمپنی سی ای او ندیم عباس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ملکی قوانین کے تحت اپنی کمپنی کو چلا رہے ہیں کسی بھی  قسم کا دھوکا نہیں دیا گیا تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن