ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر زاہد محمود کی زمبابوے روانگی میں تاخیر ہوگئی۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر زاہد محمود ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے زمبابوے روانہ نہ ہوسکے، زاہد محمود کو تیز بخار اور جسم میں درد کی شکایت ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ذرائع کے کہنا ہے کہ طبیعت میں بہتری کے بعد زاہد محمود کی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ زمبابوے روانگی کا فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ لیگ اسپنر کو ابتدائی طور پر زمبابوے کے خلاف قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ اسپنر زاہد محمود کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوینٹی سیریز: زاہد محمود کی زمبابوے روانگی میں تاخیر
Apr 12, 2021