محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کو گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کے لئے درخواستوں پر کمپیوٹرائز ڈ  نمبر پلیٹوں اور سمارٹ رجسٹر یشن کارڈ کی وصولی شروع

راولپنڈی (عزیزعلوی)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کو گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کیلئے دی گی درخواستوں پر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں اور سمارٹ رجسٹریشن کارڈ کی وصولی شروع ہوگئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کی فراہمی فروری2019 ء سے مسلسل تعطل کا شکار تھی جبکہ20 ہزار سمارٹ کارڈز میں سے آٹھ ہزار موصول ہوگئے ہیں جو موٹر رجسٹریشن اتھارٹی1 اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹی2 گاڑی مالکان کو تقسیم کریں گی موٹر برانچ نے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں اور سمارٹ کارڈ کی مالکان کو فراہمی اپریل کے اختتام تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے رواں مالی سال کے ٹارگٹ میں ایم آر اے1 نے 66 فیصد اور ایم آر اے2 نے 89 فیصد ریونیو ریکوری کی ہے جو مجموعی طور پر73 فیصد ہوگئی ہے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید کے ایکسائز آفس راولپنڈی کے دورے کے بعد پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کیلئے ڈائریکٹر افتخار احمد بھلی نے ٹیموں کو فی الفور ایکشن میں آنے کی ہدایات جاری کی ہیں ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ کے بعد محکمے کے اگلے مالی سال کے بجٹ کے اخراجات متعین ہوں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن