ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ڈی ایم والو ںنے این آر او حاصل کرنے کی خاطرموجودہ حکومت پردباوڈالنے کیلئے سرتوڑکوششیںکیں ،مگرو زیراعظم عمران خان کی نیت صاف تھی،پی ڈی ایم وا لے آپس میںانتشارکاشکارہوکرپوری قوم کے سا منے رسوائی کی تصویربن گئے،آج الحمداللہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میںکابینہ کے تمام ارکان نے مہنگائی اوربیروزگاری کے خاتمہ کیلئے لنگوٹ کس لیئے ہیں،جس طرح ہم پی ڈی ایم کی سازشوںکے جا ل سے بچ نکلے،اسی طرح حکومت عوام کومہنگائی اوربیروزگاری کی دلدل سے نکالنے میںکامیاب ہو گی یونین کونسل جلالہ بانیا ںاو ریونین کونسل واہ کی آبادیوںکوملانے والی واحدبڑی سڑک کی تعمیرکیلئے تمام کاروائی مکمل کرلی گئی ہے،دس کروڑروپے کی لاگت آئے گی،موقع پرکام کاآغاز کردیاگیا ہے ،مزیدبھی ترقیاتی کام کروا ئے جا ئینگے،جس کیلئے ایم ا ین اے منصورخان اورایم پی ا ے عمارصدیق خان پا نچ پا نچ کروڑ روپے کی مزید گرانٹ دینگے،ان خیا لا ت کااظہاروفاقی وزیرغلام سرورخان نے آج شا م یو نین کونسل واہ کے وائس چیئرمین ملک اورنگزیب آ ف غازی کوہلی کے عوامی ڈیرے پرایک بھرپو را جتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،متذکرہ اجتماع سے ایم این اے منصورخا ن، ایم پی اے عمارصد یق خان،چیئرمین یونین کونسل واہ حاجی منیرجلال ،چیئر مین یونین کونسل جلالہ ملک ثا قب ممتاز،ملک ظفراقبال،حاجی ملک جمیل،حاجی جمروزخان ،سید ر ضاحسین شاہ،کونسلرملک مہربان ،اورمیزبان جلسہ ملک اورنگزیب نے بھی خطاب کیا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ طارق محمودنے انجام دیئے،دوران جلسہ غازی کوہلی کے نمبردارملک اخترنے اپنی بر ادر ی اوراحباب سمیت غلام سرورخان کی قیادت پرا عتما دکرتے ہوئے پی ٹی آئی میںشمولیت کااعلان کیا ،قبل ازیںوفاقی وزیرغلام سرورخان نے،ایم این ا ے منصورخان،ایم پی اے عمارخان کی موجودگی میںکام کاآغازکیا،اس موقع پرسی او سردارفضل اکرم خا ن،سر دارخیراللہ خان،یاسرخان عرف بوبی،عا مر اقبال خان ،معاون خصوصی ماسٹرنثارخان،فیضان احمدخا ن جھنگ ،ملک عظمت محمود،سرداراخترحیات خان،سردارزبیرمحمود خان، ملک وقاص نواز کشمیر ی، عبدالرحمن بٹ،طلعت خان،اورحاجی ملک غلام ربا نی کے گروپ سے متعلق سرگرم شخصیات جن میں حا جی سیدرحمت علی شاہ شامل ہیں بھی افتتاح میں شر یک ہوئے،اوروفاقی وزیرغلام سرورخان کی آمدپرا نکاشانداراستقبال کیا،میزبان ملک اورنگزیب نے مسکین آباد،ڈھوک مستہ،اورجڑو اں آبا دیو ں میںبجلی اورگیس کی ضروریات کوعملی شکل دینے کی درخواست کی،تووفاقی وزیرغلام سرورخان نے اپنی تقریرکے دوران ملک اورنگزیب کی جانب سے پیش کردہ تمام مطالبات کومنظورکرنے کااعلان کر دیا۔