بوچھال کلاں (نامہ نگار) راجہ محمد اسلم شہید ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے موضع چونتریاں (چکوال) میں رمضان پیکیج نقد مالی امداد کی تقسیم کی تقریب آج مورخہ 12 اپریل کو منعقد ہو گی۔ تقریب کا انعقاد رہائش گاہ ڈاکٹر کرم الٰہی مرحوم چونتریاں نزد پیر پھلاہی میں ہو گا۔ کوآرڈنیٹر چکوال ملک عبد الخالق آف چونتریاں (صدر تحریک فلاح دیہات چکوال) ولد ڈاکٹر کرم الٰہی مرحوم (بانی تحریک فلاح دیہات) کی زیر نگرانی 80 سے زائد افراد میں رمضان پیکیج کے سلسلہ میں نقد مالی امداد میجر راجہ محمد اسلم شہید ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دی جائے گی۔ مالی امداد غریب اور مستحق افراد میں تقسیم ہو گی۔ مالی امداد کے مستحقین کے چناؤ کے لئے قائم کمیٹی میں راجہ محمد لطیف سرپرست اعلیٰ، راجہ محمد افضل چیئرمین اور کوآرڈنیٹر چکوال ملک عبد الخالق شامل ہیں۔ مستحق، نادار، غریب، بیواؤں اور یتیموں کے ناموں کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے اور ترتیب شدہ فہرست کے مطابق موضع چونتریاں نزد پیر پھلاہی میں رہائش گاہ ملک عبد الخالق رمضان پیکیج کے لئے نقد رقوم 80 سے زائد افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔