گندم کی کٹائی، زمیندار کو رونا ایس او پیز کو فا لو کر یں ، ماہرین 

Apr 12, 2021

  جہلم(نامہ نگار)جہلم ماہرین زراعت نے زمینداروں کو گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے گریز کریں۔ اپنے منہ کوماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پر موسمی پیش گوئی توجہ سے سنیں اور اس کے مطابق انتظامات کریں، کٹائی کے دوران چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میں منہ کو بازو سے ڈھانپ لیں۔ کٹائی اور گہائی کے ایام میں کھیتوں کے قریب صابن اور پانی کا انتظام رکھیں اور وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں‘ ٹریکٹر ٹرالی پر ایک سے زیادہ افراد سوار ہوں تو ایک دوسرے سے تین فٹ کا فاصلہ رکھیں‘ بارش کاخطرہ ہو تو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹوں کارخ اوپر کی جانب رکھیں۔کٹائی برش کٹر‘ کٹر بائنڈر‘ ریپر یاکمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے‘ کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کی صورت میں بھوسے کی بہتر سنبھال کیلئے ویٹ سٹراچاپر استعمال کریں یا ویٹ سٹرا بیلر کے ذریعہ گرے نہوئے ناڑا کی گانٹھیں بنا لیں۔ 

مزیدخبریں