نبی کر یم ؐ کی تعلیمات سے روگردانی نہیںکی جائیگی،علمائے کرام 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے علماء کرام کااجلاس مرکزی جامع مسجدمین بازارٹیکسلامیںمولاناقاری محمدذکریاکی زیرصدار ت انعقادپذیرہوا،جس میںمولانامفتی عبدالشکور،مو لانامحمدقاسم،مولاناعزت نور،مولانامحمدابوبکر،مفتی عبدالہادی،مولانارضوان،مولاناغیاث الحق، مولا ناافتخا راحمد،مولاناقاسم حنیف،مولاناحامدعلی رحمانی ، مو لاناعبدا للہ،مولاناشمس الرحمن،مولاناساجدمحمود ود یگرنے شرکت کی،اجلاس میںحکومت کی طرف سے وقف املاک ایکٹ کی پابندیوںپرکسی صورت
 بھی عمل نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا،اجلاس میںفیصلہ کیا گیاکہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میںمبارک تعلیمات کی روشنی میںتمام ترعبادات کوپورے خلوص اورخداتعالیٰ کی رضاکیلئے تمام مسلمان اپنا ئیںاور کروناسے نجات کیلئے روحانی تدابیراختیارکی جائیں اور جونبی کریم ؐکی مبارک تعلیمات ہیں،ان سے کسی صورت بھی روگردانی نہیںکی جائیگی اس موقع پر حاجی ملک محمدایوب صراف اورعمرفاروق عثمانی بھی موجو دتھے۔

ای پیپر دی نیشن