محمد انعام کا ایشین اولمپکس  کوالیفائنگ  راونڈ میں برانز میڈل 

Apr 12, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے محمد انعام ٹوکیو اولمپکس میں تو جگہ پانے میں ناکام رہے ہیں تاہم انہوں نے ایشین اولمپکس کوالیفائنگ  راونڈ میں برانز میڈل جیت کر ملک کا نام ضرور روشن کردیا ہے۔الماتے میں کھیلے گئے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے برانز میڈل میچ میں ستانوے کلو گرام کیٹیگری میں محمد انعام بٹ نے کرغزستان کے ریسلر کو زیر کرکے میڈل اپنے نام کیا۔  محمد بلال نے پچپن کلو گرام میں اچھا مقابلہ کیا لیکن ناتجربہ کاری کے سبب معمولی غلطی سے حریف کو دو پوائنٹس دے بیٹھے اور چھ چار سے ہارے۔

مزیدخبریں