شجاع آباد‘کوٹلہ مغلاں‘ کہروڑپکا‘ منچن آباد (نمائندہ خصوصی نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر) یوٹیلٹی سٹور کوٹلہ مغلاں پر چینی آٹا گھی غریب مزدور خواتین دیہاڑی دارسارادن لائنوں میں کھڑے ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے اسسٹنٹ کمشنرنوٹس لیں شہری رمضان المبارک کی آمد سے کچھ دن قبل ہی اشیاء غریبوں کی پہنچ سے دور مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا دکاندروں کی من مانیاں اشیاء خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ امیروں اور سفارشیوں کیلئے کوٹہ مقرر انچارج یوٹیلٹی سٹور کوٹلہ مغلان صفدر نامی خود آٹا چینی دکانداروں اور ہوٹل والوں کو بیچنے لگا ذرائع سے معلوم ہوا کہ انچارج یوٹیلٹی سٹور آٹا راتوں رات ہی فروخت کردیتا ہے جبکہ انچارج یوٹیلٹی سٹور کی چینی لاد کر بیچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے انکوائری کررہے ہیں اگر ملوث پایا گیا تو کاروائی کریں گے منیجر یوٹیلٹی سٹور جبکہ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر کئی بار کمپلینیں کی لیکن کوئی شنوائی نا ہوئی ۔یوٹیلٹی سٹورز پرصارفین کی لمبی لمبی قطاریں SOPSکی دھجیاں اڑا دی گئیں حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات بھی حسب سابق سبوتاژ کر دی گئیں گھی اور چینی کے خواہشمندوں کو اتنی ہی مالیت کے صابن ٹوتھ پیسٹ مشروبات اور دیگر سامان خریدنے کی ہدایت انکار کرنے والوں کی بے عزتی معمول بن گئی صارفین گھنٹوں لائن میں کھڑے رہ کر مایوس لوٹنے لگے عملہ گھی اور چینی دکانداروں کو سپلائی کرتا ہے صارفین کا الزام ذمہ دار محکمے خاموش عوام کا سخت احتجاج اور مزید فیئر پرائس شاپس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔منچن آباد سے نامہ نگار کے مطابق حکومتی ریلیف کرپشن کی نذراسٹور زکا سامان دکانوں پر فروخت ہونے کا انکشاف یوٹیلٹی سٹورعملہ من پسند افراد کو نوازتا ہے غریب کو سامان ختم ہے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے۔