اسلام آباد+ پشاور (وقائع نگارخصوصی+ بیورو رپورٹ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 13 اپریل بروز منگل پشاور میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوگا۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اپریل کو لاہور شہر میں مطلع صاف رہے گا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا ،14 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہوگا، لاہور میں نظر آنے کا امکان
Apr 12, 2021