لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ۔ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے نااہل حکمرانوں کوکوئی نہیں بچا سکتا، ملک میں جب بھی آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہو گی،حکومت کے دن گنے جاچکے۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مافیاز اور مافیاز حکومت کی مدد سے چل رہے ہیں۔آٹا بحران پر حکومتی رویہ نے چینی سکینڈل کی یاد تازہ کردی۔
نااہل حکمرانوں کو عوام کے عتاب سے کوئی نہیں بچاسکتا:پرویزملک‘ عمران نذیر
Apr 12, 2021