گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی کارکنان چوہدری یاسر ،محمد عادل، ساجد خالد ، عمیر علی ، افضال احمد ، چوہدری طاہر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ رواںسال محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر نوید احمد و دیگر عملہ نے موثر کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ برس کی نسبت اس سال شہر ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف نظر آ رہا ہے چیمبر اراکین اس حد تک گر گئے ہیں کہ ماحول کو صاف کرنے کا عزم لیے نکلنے والے انسپکٹر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیمبر اراکین ذاتیات پر اتر آئے ہیں انہیں چاہیے کہ لیٹر بازی کرنے کی بجائے چیمبر ارکان ماحولیات کو آلودگی سے پاک کرنے والے انسپکٹر اور عملہ کی حوصلہ افزائی کرے۔