کامونکے(نامہ نگار)خاتون نے مبینہ طور پر آشنا کو گھر بلا کر زہریلی گولیاں کھلا کر ابدی نیند سلادیا،بتایا گیا ہے کہ محلہ رضا آباد کے سنتیس سالہ محمد شفیق رحمانی اور محلہ رسولنگر کی سودو شیخنی نامی خاتون کے درمیان مبینہ طور پرناجائز تعلقات تھے گذشتہ روز شفیق اْسکے گھر ملنے گیاتواس نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اسکو کھانے میں زہریلی گولیاں ملا کر کھلادیں ،حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔
کامونکے:خاتون نے آشنا کو زہریلی گولیاں کھلا کر ابدی نیند سلادیا
Apr 12, 2021