وزیراعلی عثمان بزدار نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا آغاز کردیا,فردوس عاشق اعوان

Apr 12, 2021 | 12:02

ویب ڈیسک

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ   وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب و نادار شہریوں کا سہارا بنتے ہوئے وزیراعلی عثمان بزدار نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا آغاز کردیا۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے غرباء و مساکین اور مزدوروں میں روزانہ ہزاروں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے جائینگے۔ رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے کھانا تقسیم کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بجائے اپنی اولاد اور خاندانوں کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل جھونک دئیے۔ تحریک انصاف حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق عام آدمی کی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے اشرافیہ کی بجائے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

   سابق حکمرانوں نے عوام کے بجائے اپنی اولاد اور خاندانوں کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل جھونک دئیے۔ تحریک انصاف حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق عام آدمی کی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے اشرافیہ کی بجائے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مزیدخبریں