اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پارلیمنٹ میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر متحدہ جماعتوں کے رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو میں کی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آنے والی حکومت کی ترجیح معیشت ہے۔ اہم وزارتوں پر اپوزیشن کے لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات ہماری مرضی سے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایم کا نظام پوری دنیا میں ناکام ہے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں پر کیسز ہوتے ہیں، جمہوری سسٹم چلنا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترجیحات میں پاکستان کی معیشت بہتر درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ اور نااہل ٹولے کو ہٹانا تھا جس میں کامیاب ہوئے۔